سابق صدر آصف علی زرداری کیلئے پارٹی کارکنان دعا گو ہیں۔فرحت اللہ بابر

Spread the love

اللہ تبارک و تعالی آصف علی زرداری کو جلد از جلد صحتیابی نصیب فرمائے۔سابق سینیٹر و رہنما پیپلز پارٹی

یورپ(چیف اکرام الدین) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کیلئے پارٹی کارکنان دعا گو ہیں انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری ملک و قوم اور پارٹی کا اہم سرمایہ ہے وطن عزیز کیلئے انکی بے انتہا خدمات ہے جو کسی سے چھپی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی اور محترم آصف علی زرداری سے سیاسی انتقام لیتے ہیں لیکن موجودہ حکومت اپنے عزائم و مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک و قوم کو ترقی اور عوام کو ریلیف و تحفظ کیلئے سرگرم ہے جو قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ کھڑے ہے اور رہینگے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان و جیالے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی محترم آصف علی زرداری کو جلد از جلد صحتیابی نصیب کریں۔آمین

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں