صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق صفدر باغی سے انکے افس میں ایس آر ناصر کی ملاقات

Spread the love

دونوں کے درمیان خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

پشاور(چیف اکرام الدین) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی سے انکے انفارمیشن افس نوتھیہ پشاور میں پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی نائب صدر ایس آر ناصر نے ملاقات کی اور ظہرانہ میں شرکت ملاقات کے موقع پر خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی دونوں رہنما نے مرکزی صدر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی، و مرکزی سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ،سینیٹر کامل علی آغا ،ایم این اے چوہدری مونس الٰہی،چوہدری سالک حسین،چوہدری حسن الہی ،ویمن وینگ صدر و ایم این اے فروخ خان ملک ،مرکزی رہنما چوہدری شفاع حسین، مرکزی نائب انفارمیشن سیکرٹری ملک غلام مصطفیٰ اور صوبائی جنرل سیکرٹری وجہیہ الزمان خان و دیگر قائدین کے جدوجہد کو سراہا دونوں راہنماوں نے اتفاق کیا کہ انشاء اللہ تنظیمی امور ہر ضلع سطع پر تنظیم سازی کرینگے مرکزی قیادت جو فیصلہ کریگی اس پر مان و عن سے عمل کیا جائے گا۔ دونوں رہنما نے نومبر کے وسط میں بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کا ایک نمائندہ وفد مرکزی صدر و سیکرٹری جنرل ۔چوہدری پرویز الی، سینیٹر کامل علی آغا سے مشاورت کرکے صوبائی سطح پر صوبائی صدور و جنرل سیکرٹری کی رائے سے تنظیم سازی اور آئندہ بلدیاتی انتخابات و جنرل الیکشن کے لائے عمل پر بات چیت کرینگے تا کہ الیکشن سے قبل ہم اچھے اور عوام کے قریبی لوگوں کو تیار کریں اور مرکزی قیادت سے درخواست کرینگے کہ ملک گیر سطع پر تنظیم سازی کا اعلان کریں مرکزی نائب صدر اے ایس ناصر اور صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے اپنے صوبوں کے حوالے سے سنیئر مرکزی قائدین چوہدری برادران و قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔مرکزی نائب صدر ایس آر ناصر نے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی کی پارٹی اور قیادت کے حوالے نیک خواہشات اور خصوصی ملاقات پر قیمتی وقت اور ظہرانہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں