جہلم دربار عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف کوہاٹ میں 73 واں سالانہ عْرس مبارک

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم دربار عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف کوہاٹ میں 73 واں سالانہ عْرس مبارک انشاء اللہ کل سے شروع ہو کر 18 اکتوبر تک جاری رہے گا، عرس مبارک میں اندرون اور بیرون ملک سے زائرین کی کثیر تعداد شرکت کریگی، عرس مبارک میں زائرین اپنے دلوں کو عبادات کے زریعے روشن کریں گے، سالانہ عْرس حضرت خواجہ سخی زندہ پیر ؒ گھمکول شریف کے صاحبزادہ حضرت پیرمعصوم شاہ ؒ دربار عالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف خصوصی شرکت کریں گے۔ عْرس مبارک کے تینوں ایام زائرین کے حاضری کے ہیں ان خیالات کا اظہارچوہدری اسد محمود ترجمان آستانہ عالیہ گھمکول شریف کوہاٹ نے اخباری نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کل سے شروع ہونے والی عرس کی تقریبات 18 اکتوبر تک جاری رہیں گی،انہوں نے کہا کہ جمعہ ہفتہ اور اتوار ایسے مبارک دن ہیں کہ جس کی مثال نہیں ملتی اور ہر سال حضورقبلہ عالم بادشاہ کی آخری دْعا کے بعدجس محبت خلوص اور اپنائیت سے ہمارے مرشد پْرنورحضور پیر حبیب اللہ شاہ اگلے سال کے عرس مبارک کے لیے دعوت دیتے ہیں اس میں شمولیت عظیم سعادت سمجھی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس عْرس مبارک میں بھی علماء اور مشائخ قرآن و سنت کی روشنی میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اْسوۃ حسنہ بیان کریں گے۔نعت خوان حضرات رسالت مآبؐ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کرینگے۔اور 18 اکتوبر بروز اتوار بعد از نماز ظہر ختم خواجگان اور ذکر کی محفل کے بعدقبلہ عالم حضور بادشاہ ملکی سلامتی اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دْعافرمائیں گے،دعائیہ تقریب میں شرکت کے لئے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا سے مریدین و زائرین خصوصی کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اپنی آخرت کو سنوارنے اور نکھارنے کے لیے عْرس مبارک میں شمولیت کے لیے ملک پاکستان کے تمام اضلاع سے جوق در جوق قافلے پہنچنا شروع ہو چکے ہیں، ترجمان نے کہا کہ زائرین اپنے اپنے علاقوں کے خلیفہ مجاز سے رابطہ کر کے قافلوں میں شامل ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں