جہلم وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، ایڈمنسٹریٹر کی عدم توجہی کے باعث شہر میں جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیروں سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں، انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا، شہریوں کا اربا ب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر ی علاقے، بلال ٹاؤن، پروفیسر کالونی، ڈھوک فردوس، مشین محلہ 1,2,3، مجاہد آباد، محمدی چوک، اسلام پورہ، کریم پورہ، محمودہ آباد، جادہ، کالا گجراں،روہتاس روڈ، سمیت دیگر علاقوں میں جگہ جگہ گندگی اورغلاظت کے ٹیلے لگے ہوئے ہیں جس سے علاقوں میں تعفن پھیل چکا ہے، حکومتی دعوؤں کے برعکس کلین اینڈ گرین پاکستان مہم پر عملدرآمد کہیں نظر نہیں آرہا، ضلعی انتظامیہ شہر کو سرسبز و شاداب اور صاف ستھرا بنانے کا مشن صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گیاہے، صحت کی ناقص صورتحال اور سہولیات کے عدم فقدان سے زیادہ تر شہری ملیریا، ہیپاٹائٹس اور پھیپھڑوں جیسے موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گندگی انتظامی دعوؤں کو منہ چڑھا رہے ہیں، صفائی کی بہتر صورتحال نہ ہونے سے مہلک امراض پھوٹنے کا اندیشہ لاحق ہو چکا ے، جس کیوجہ سے شہریوں کی نیندیں حرام ہورہی ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنرسے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے شعبہ سینٹیشن برانچ پر توجہ مبذول کی جائے تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ ہو سکیں۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں