جہلم پاکستان ریلوے نے موسم سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم پاکستان ریلوے نے موسم سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا، نئے ٹائم ٹیبل پر عملدرآمد آج سے شروع ہو گیا، نئے ٹائم ٹیبل میں کورونا سے پہلے جن مسافر گاڑیوں کے سٹاپ ختم کر دیئے گئے تھے ان تمام گاڑیوں کے سٹاپ آج سے د وبارہ بحال ہو گئے ہیں۔ آج سے لاگو ہونے والے ٹائم ٹیبل میں 3 ٹرینوں تیز گام، خیبر میل، پاکستان ایکسپریس کوجہلم ریلوے اسٹیشن پر دوبارہ سٹاپ کرنے کے احکامات گزشتہ روز جاری کر دیئے گئے تھے۔نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق متعدد گاڑیوں کے اوقات کار تبدیل بھی کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں