جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے چہلم حضرت امام حسین کے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے چہلم حضرت امام حسین کے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ، انتظامات کا جائزہ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے آج شاندار چوک، چوک اہلحدیث، بیٹھک مراد بخش میں چہلم حضرت امام حسین کے جلوس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی،سی او ایم سی جہلم انعام الرحیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر راؤ پروئز اختر نے جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پرصفائی ستھرائی اور چیکنگ کیانتظامات کو دیکھا،انہوں نے جلوس کے منتظمین سے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی اورسی او میونسپل کمیٹی کو ہدایت کی کہ جلوس کے آغاز سے اختتام تک تمام انتظامات کو بار بار چیک کریں کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں