پاکستان آرمی ٹیم نے سینڈورسٹ میں پیس اسٹیکنگ مقابلہ جیت لیا

Spread the love

پاکستان ہائی کمشنر معظم احمد خان کی ٹیم کو مبارکباد

لندن (عارف چودھری )

پاکستان آرمی کی ٹیم نے 13 اکتوبر 2020 کو برطانیہ کے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈورسٹ میں منعقدہ انٹرنیشنل پیس اسٹیکنگ مقابلہ جیتا۔

ڈرل ، ٹرن آؤٹ اور نظم و ضبط کے اعلی معیار کی نمائش کرتے ہوئے ، پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے مسلسل تیسری بار یہ مقابلہ جیتا۔ اس سال اس مقابلے میں 9 ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر اپنے مبارکبادی کے پیغام میں ، ہائی کمشنر معظم احمد خان نے چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاکستان ٹیم کے لگن اور جذبے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ہماری مسلح افواج کے ذریعہ پیشہ ورانہ مہارت اور اعلی کارکردگی کے اعلی معیار کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا۔

پیس اسٹیکنگ مقابلہ 1928 سے برطانیہ میں منعقد ہورہا ہے جس کی تاریخ آرٹلری کی رائل رجمنٹ سے منسلک ہے

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں