اللہ تبارک و تعالی آصف علی زرداری کو صحت کاملہ نصیب کریں۔ڈاکٹر نیلم اعوان

Spread the love

پاکستان پیپلز پارٹی ملک و قوم کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی پنجاب

یورپ(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر نائب صدر پنجاب محترمہ ڈاکٹر نیلم اعوان نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی آصف علی زرداری کو جلد از جلد صحتیابی عطا کریں انہوں نے کہا کہ حکومت آصف علی زرداری کو علاج و معالجے کیلئے بیرونی ملک بیھجوا ییں تا کہ انکا علاج ہو جائے اور جلد صحتیاب ہو سکے ملک و قوم کو آصف علی زرداری کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک کو بحران سے نکالا ہے لیکن موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک و قوم تباہی کی طرف گامزن ہے جو ملک و عوام کیلئے نقصان دہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر نائب صدر پنجاب محترمہ ڈاکٹر نیلم اعوان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری واحد شخصیت ہے جنہوں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کو ریلیف دیا ہے اور ابھی بھی عوام کے ریلیف و تحفظ کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان و جیالے آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اللہ تبارک و تعالی آصف علی زرداری کو صحت کاملہ و تندرستی عطا کریں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں