روزانہ اجرت کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی بناء پر فاقہ کشی کا شکار

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کے روزانہ اجرت کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی بناء پر فاقہ کشی کا شکار ھو گئے ھیں. ملازمین کے مطابق موجودہ مہنگائی کے دور میں غریب محنت کشوں کو بلا وجہ تنخواہ سے محروم رکھنا انسانیت کے خلاف ظلم کے مترادف ھے.اور ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے غریب ملازمین کسمپرسی کا شکار ھیں. انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ھے کے ڈیلی ویجرز کو فی الفور تنخواہ کی ادائیگی کا حکم جاری کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں