نیے پاکستان میں شامل پرانے کرپٹ سیاسی مافیا جس میں چینی اور آٹا مافیا شامل ھے عوام کی چیخے نکال دی

Spread the love

لندن ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا تبدلی سرکار نے جس نیے پاکستان کا خواب دیکھایا تھا اور نیے پاکستان میں شامل پرانے کرپٹ سیاسی مافیا جس میں چینی اور آٹا مافیا شامل ھے عوام کی چیخے نکال دی ھیں مگر وزیر اعظم عمران خان تک عوام کی آواز نہیں پہنچ رھی۔ اور اب جس تیزی سے پی ایس پی میں پاکستانیوں کا جم غفیر جوق در جوق شامل ہو رھے ھیں یہ آنے والا وقت ہی بتاے گا کہ پاک سرزمین پارٹی ھی تمام پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت بن کر ابھرے گی اور تمام پاکستانیوں کے مسائل ان کی دھلیز پر حل کرے گی ۔کل تک جو جماعتیں وفاق کی علامت سمجھی جاتی تھیں۔ آج ان جماعتوں نے لسانیات کا لبادہ اورڑھ کر کرپشن کا پیسہ بچانے اور صرف اپنے خاندان کی سیاست کو بچانے کے لئے ایک بار پھر پاکستانیوں کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش میں مصروف ھیں ۔مگر یاد رکھیں اس بار قوم ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور ابو بچاو مہم ھر گز کامیاب نہیں ہو گی اور نا ھی اب لسانیت کا کارڈ چلے گا ۔اب صرف اور صرف پاکستان کا کارڈ چلے گا اور راج کرے گی پاکستان کو بچانے والی جماعت پاک سرزمین پارٹی اور پاکستان کی عوام ۔ پی ٹی آئی کی حکومت اور پی ڈی ایم کی حکومت ہٹاو تحریک سے عوام کو کوئی سروکار نہیں ۔مرزا فیصل محمود نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فل فور بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں اور اقتدار اور اختیارات یوسی لیول تک منتقل کیے جائیں۔ تاکہ ایک عام پاکستانی کے مسائل اس کی دہلیز پر حل ہو سکیں ۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں