بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 15 اکتوبر 2020
ساہیوال (آصف ندہم )ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کا دورہ غلہ منڈی،کسانوں کی مسلسل شکایات پر نصب کنڈوں کو درست کرنے کی ہدایت،کسانوں کو فصلوں کا پورا معاوضہ دلایا جائے گا،کسی مڈل مین کو چھوٹے کسانوں اور زمینداروں کے مالی استحصال کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی یقین دہانی- تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور کے ہمراہ غلہ منڈی ساہیوال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں نصب کنڈوں کا معائنہ کیا – انہوں نے کنڈوں کو فوری درست کرنے اور پورا تولنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کسانوں کو یقین دلایا کہ ان کی فصلوں کا پورا معاوضہ دلایا جائے گا اور کسی مڈل مین یا آڑہتی کو ان کے معاشی استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی -انہوں نے منڈیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ زیر تعمیر منڈیوں کے باقی کام مکمل کرنے کے لئے ٹھیکہ دینے کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیاہے -قبل ازیں انہوں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا دورہ کیا اور قائم مقام کمشنر کی حیثیت سے کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھالا – انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دلجمعی سے عوام کی خدمت کریں اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں تمام وسائل بروئے کار لائیں