کیپٹل گلبرگ پولیس اسٹیشن کے زیر اہتمام نوتھیہ پولیس چوکی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

کھلی کچہری میں منشیات اور سود کی بری لعنت کیخلاف آگاہی دی گئی۔

پشاور(چیف اکرام الدین) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کھلی کچہری سٹی کیپٹل گلبرگ پولیس اسٹیشن کے زیر اھتمام نوتھیہ پولیس چوکی نمبر 8 میں انعقاد کی گئی۔کھلی کیچری میں منشیات اور سود کی بری لعنت کے خلاف آگاہی دی گئی اس کھلی کیچری کی تقریب میں سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر و پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی ڈی ایس پی کینٹ شرقی جناب عنایت الرحمن خان،ایس ایچ او گلبرگ پولیس اسٹیشن اخترگل چوکی انچارج سب انسپکٹر افتخار خان و دیگر پولیس اہلکار،سابق ایم پی اے عارف یوسف، فیض اللّٰہ،نور زمان خان۔ ناظمین اسد اللّٰہ جان، ملک انیس و کونسلرز بازار صدور جمشید خان آفریدی ،ملک احسان اللّٰہ، عزیز خان و تاجروں اور سماجی کارکن الیاس آفریدی، ہدایت خان، پرویز اقبال مسیح حکیم کامران خان نقش بندی و دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں