سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے دفتر کے باہر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنا ن آمنے سامنے آگئے

Spread the love

لندن (عارف چودھری )سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے دفتر کے باہر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنا ن آمنے سامنے آگئے ۔تفصیل کے مطابق برطانیہ میں وزیراعظم عمران خان کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں تحریک انصاف کے کارکنان مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ سڑک کی دوسری جانب مسلم لیگ ن کے کارکنان موجود ہیں ۔دونوں جانب سے کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں اور شدید نعرے بازی کر رہے ہیں ۔اس موقع پر کسی بد مزگی سے بچنے کے لیے لندن پولیس بھی موجود ہے جنہوں نے دونوں جماعتوں کے کارکنان کو ایک دوسرے کے قریب جانے سے روکا ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں