ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی ملک ندیم انور کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم چیچہ وطنی۔
ڈی پی او ساہیوال کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی ملک ندیم انور کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔
ملک ندیم انور نے مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ اوڈھ کالونی میں ریڈ کر کے منشیات فروش ابوبکر ولد امین قوم آرائیں سکنہ 132/6 ایل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 12 بوتل ولائتی شراب برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک ندیم انور کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی شہر کو منشیات سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ کیونکہ منشیات کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ اور بد امنی پیدا ہوتی ہے۔ اور نئی نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ ایسے عناصر کی سرکوبی کی جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں