جہلم ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے تحصیل دینہ میں معذور و ضرورت مند افراد میں 107 وہیل چیرز تقسیم کیں۔

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے تحصیل دینہ میں معذور و ضرورت مند افراد میں 107 وہیل چیرز تقسیم کیں۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے دینہ منگلا روڈ پر واقعہ نجی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر ادارہ کورٹ کی جانب سے معذور و مستحق افراد کو 107 وہیل چیرز تقسیم کی گئیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے نجی ادارے کی خدمات کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ مزرور افراد کی بحالی کے لئے حکومت پنجاب، محکمہ سوشل ویلفیر سمیت نجی ادارے بھی کام کام کر رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ معذور افراد کی بحالی کے لئے مزید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ انیشا ہشام، چیئرمین نجی ارادہ کورٹ چوہدری محمد اختر، صدر انجمن تاجران چوہدری عارف اور دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں