برائلر سیل سینٹرز گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس) جہلم برائلر سیل سینٹرز گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل، شہری موزی امراض کا شکار ہونے لگے، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق شہری اور دیہی حلقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں قائم برائلر سیل سینٹرز انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔مذکورہ برائلر سیل سنٹرز پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد موذی امراض کا شکار ہو رہی ہے اور یہ باز گشت بھی سنائی دے رہی ہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر مردہ مرغیوں کا گوشت بھی فروخت کرنے سے گریز نہیں کرتے، جبکہ برائلر سینٹرز پر کئی کئی گھنٹے پڑے رہنے والے مرغیوں کے گوشت پر نہ صرف زہریلی گردوغبار پڑتی ہے بلکہ مکھیاں بھی بھنبھناتی رہتی ہیں ِ اگر کوئی صارف برائلر سیل سنٹرز مالکان سے گندگی ختم کرنے کا مطالبہ کرے تو اسے بے عزت کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا، تمام تر حالات و واقعات کا علم ہونے کے باوجود پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران قانونی کارروائی کرنے سے کتراتے ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے، بیشتر برائلر سیل سنٹرز سیوریج کے گندے نالوں پر قائم ہیں اور آس پاس آوارہ کتوں کے غول دکانوں کے ارد گرد مٹر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں، آوارہ، خارش زدہ کتوں پر بیٹھنے والی مکھیاں کھلے گوشت کو مزید زہریلا بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی پراسرار خاموشی سے دلبررداشتہ شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنرسے نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں