لندن )عارف چودھری )
برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن بارے حکومت اور مقامی انتظامیہ کے درمیان کشمکش جاری ہے ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے دسمبر تک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہونے کا عندیہ تھا ۔ اس بارے اولڈہم کونسل کےکونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان جنہیں بر طانیہ کی ملکہ کی جانب سے انکو خصوصی طور پر او بی ای ایوارڈ بھی دیا گیا سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اسکے تدراک بارے ڈاکٹر زاہد چوہان کا کہنا تھا اس وقت ہمارا جو سنٹرل گورنمنٹ کے ساتھ جو اختلاف ہے کہ گریٹر مانچسٹر میں اگر لاک ڈاؤن میں مذید سختی کرنی ہے تو حکومت مالی امداد کے طور پر ایک ایسا پیکج دے جس سے کاروباری حضرات کا کاروبار جو پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے مزید کساد بازاری کا شکار نہ ہو اور اگر ایسا ہوا تو غربت بڑھے گی معیشت کو شدید نقصان ہو گا اور بڑوں کے ساتھ بچے بھی کھانا پینے کی بنیادی روز مرہ زندگی کی اشیاء نہ ملنے سے بھوکے رہیں گے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم مقامی سطح پر کاروباری حضرات کو ہر طرح کی مدد فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ایشیائی کمیونٹی سے درد مندانہ اپیل کی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دی گئ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور اگر کورونا وائرس کی علامات ہیں تو اولڈہم میں کئ ٹیسٹ سنٹر موجود ہیں فی الفور کورونا ٹیسٹ کروا کے اگر مثبت رزلٹ آنے تو اپنے آپ کو الگ تھلگ کر لیں تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ویکسین بارے انکا کہنا تھا کہ اس پر تیزی سے کام جاری ہے امید ہے جلد ہی اس بارے کوئ امید افزاء خبر ملے گی

برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن بارے حکومت اور مقامی انتظامیہ کے درمیان کشمکش جاری
Please follow and like us: