ساہیوال پاکپتن(آصف ندیم)اپوزیشن کی کرپشن بچاؤ تحریک بری طرح ناکام ہوگئ، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے عالمی سازش ہو رہی ہےاحتساب کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف وومن ونگ پنجاب کی صدر ثانیہ کامران نے دورہ پاکپتن کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر وومن ونگ رخسانہ منظور بھٹی سمیت خواتین عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور ان کے حواریوں کے پاس لوٹ مار کا کوئی جواب نہیں، یہ کاروبار کے نام پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کرتھے تھے، 12 ملازمین کے نام پر 15ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،یہ جتنے چاہے جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گاحکومت کے پاس کرپٹ ٹولہ کی کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا چور خاندانوں کو کرپشن کا حساب دینا ہوگا
اپوزیشن کی کرپشن بچاؤ تحریک بری طرح ناکام ہوگئی
Please follow and like us: