زائرین کی شکایات پر صوبائی وزیراوقاف کا رات گئے دربار بابا فرید کا اچانک دورہ

Spread the love

ساہیوال پاکپتن(آصف ندیم)زائرین کی شکایات پر صوبائی وزیراوقاف کا رات گئے دربار بابا فرید کا اچانک دورہ، عوامی شکایات کا جائزہ لیا اور ناقص انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف ضیاء مصطفی کی سرزنش کی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراوقاف سعید الحسن نے رات گئے دربار بابا فرید کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے عوامی شکایات کا جائزہ لیا، زائرین نے بتایا کہ دربار بابا فرید پر محکمہ اوقاف کی جانب سے سہولیات کا فقدان ہے، زائرین کے پینے کےلئے پانی اور لنگر تک میسر نہیں کورونا وائرس کے حوالہ سے حفاظتی اقدامات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں پاپوش ٹھیکیدار ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی ملی بھگت سے اوور چارجنگ کر رہا ہے۔ صوبائی وزیراوقاف سعید الحسن نے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر اوقاف ضیاء مصطفی کی سرزنش کی اور زائرین کو بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں