پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختون خواہ کی خواتین عہدیداروں کا دورہ کوہاٹ

Spread the love

کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کوہاٹ اور ضلع ہنگو سے کثیر تعداد میں خواتین کارکنان نے شرکت کی۔

پشاور(چیف اکرام الدین)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کی خواتین ونگ صوبائی عہدیداران نے کوہاٹ کا دورہ کیا۔کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کوہاٹ اور ضلع ہنگو سے کثیر تعداد میں خواتین کارکنان نے شرکت کی کوہاٹ ڈویژن، ڈسٹرکٹ کوہاٹ و ڈسٹرک ہنگو خواتین تنظیم سازی کے حوالے سے کے ڈی اے کوہاٹ میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس شروع ہونے سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اجلاس سے صوبائی وومن ونگ کی جنرل سیکرٹری سابقہ ایم پی اے شازیہ طہانفارمیشن سیکرٹری سابقہ ایم پی اے مہر سلطانہ، نائب صدر اشبر جدون، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی مسرت، ڈویژنل جنرل سیکرٹری صائمہ عمر نے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مخالفین پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے خائف ہو چکے ہیں اور آئے روز نیب گردی کے ذریعے پیپلزپارٹی کی قیادت کو نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے گجرانوالہ کے کامیاب جلسے کے بعد حکومت اپنے مستقبل کے لیے فکر مند ہو چکی ہے عوام بہت جلد اس نااہل حکومت سے چھوٹنے والے ہیں انہوں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ خواتین آئندہ الیکشن کی تیاری کریں اور گھر گھر پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچائیں۔اجلاس میں کوہاٹ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کوہاٹ اور ہنگو کی سطح پر شعبہ خواتین کے لیے نام بھی تجویز کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں