برطانیہ کی مذہبی و سماجی شخصیت کے اعزاز میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام

Spread the love

مانچسٹر -عارف چودھری

برطانیہ کی مذہبی و سماجی شخصیت اور پاکستان کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالعزیز مر حوم کے بیٹے محمد اسحاق عزیز نے پاکستان لاہور و برطانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت ٹینتھ ایونیو اور مال ون لاھور کے چیف ایگزیگٹیو رانا امتیاز احمد کے اعزاز میں پر تکلف ناشتے کا اہتمام کیا جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور برطانیہ و پاکستان کے درمیان تجارتی روابط پر تفصیلی گفتگو کی گئ۔ شرکا نے پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی فوج پر تنقید کو ناقابل برداشت اور ملکی سالمیت لیے خطرناک قرار دیا۔ پاکستان قلعہ دیدار سنگھ کے سابق کونسلر سابق ایم پی اے حاجی محمد افضل کے بیٹے ملک ضرار افضل کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں سرمایہ کاری بارے بات چیت کی ہے ہمیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاکہ پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے جو پاکستان فوج کے خلاف بیان دیا ہے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی خوشحالی کے لیے دلی خواہاں ہیں ۔ برطانیہ و پاکستان کی کاروباری شخصیت رانا امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ ناشتے کی میز پر قریبی رفقا نے پاکستان و برطانیہ کے درمیان باہمی تجارتی سرمایہ کاری بارے بات چیت ہوئ جو کافی سود مند رہی۔ میں اسحاق عزیز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مل بیٹھنے کا موقع دیا۔ میزبان محمد اسحاق عزیز کا کہنا تھا کہ میں معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں میری دعوت پر تشریف لائے ہم نے کاروباری اور پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر بھی بات چیت کی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ تین دفعہ پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے پر فائض رہنے والے میاں نواز شریف کا بیان قابل مذمت ہے اس سے دلی دکھ ہوا ہے   ناشتے میں عبدالرحمان عزیز اور سینئر صحافی چودھری عارف پندھیر نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں