جہلم کے صحافیوں کیخلاف جھوٹا بے بنیاد مقدمہ درج پر صحافیوں کا مذمتی اجلاس

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم کے صحافیوں کیخلاف جھوٹا بے بنیاد مقدمہ درج پر صحافیوں کا مذمتی اجلاس،پولیس کی خبروں کا بائیکاٹ، سرکاری تقریبات میں سیاہ پٹیاں باندھ کر کوریج کرنے کا فیصلہ،مذمتی اجلاس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، متفقہ طور پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی، آئندہ احتجاج کا لائحہ عمل مشاورت سے تہہ کیا جائیگا۔ تھانہ سٹی پولیس نے خاتون کی جھوٹی درخواست پر رات کے وقت فائرنگ بے بنیاد وقوعہ بنا کر 11 صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔صحافی برادری سراپا احتجاج، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری سید اکرم حسین شاہ سمیت 11 صحافیوں جن میں رانا نویدالحسن۔مرزاراحیل بیگ۔فیصل کیانی۔عمرکیانی۔چوہدری بابر حسین۔سلطان رضوی۔خالد شہرازی۔نعیم بھٹی۔آصف جنجوعہ سمیت دیگر کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے صحافیوں کو حراساں کرنے کے لئے صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارنے شروع کر رکھے ہیں، جس پر گذشتہ روز جہلم کے صحافیوں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صحافیوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی اجلاس میں جھوٹے مقدمے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ پولیس کی خبروں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا اور ضلع بھر میں ہونے والی شہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں چوریوں، ڈکیتیوں،قبضوں، اور جرائم کی خبروں کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیرقانون، آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی کو ضلع جہلم میں ہونے والے وارداتوں کے بارے پولیس کا اصل چہرہ دیکھایا جائیگا۔ صحافیوں کے مذمتی اجلاس میں مشاورت کے بعد ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی، 25 روز قبل درج ہونے والے مقدمے کو سوچی سمجھی سازش کے تحت التواء کا شکار کیا جارہاہے تاکہ صحافیوں کو خوفزدہ کرکے من مرضی کے مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔ اس سلسلے میں ڈی پی او شاکر حسین داوڑ کو بھی صحافیوں نے متعدد مرتبہ ملاقات کرکے اصل حقائق سے آگاہ کیامگر صحافیوں کو انصاف فراہم کرنے کی بجائے لعت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے، مذمتی اجلاس میں صحافیوں نے مایوس ہو کر اپنے حقوق کیلئے آرپی او راولپنڈی، آئی جی پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرکے اصل حقائق سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں