جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم آئیسکو اربن سب ڈویژن کی ستم ظریفی، شہرکے ملحقہ علاقے کریم پورہ میں بجلی کی روزانہ کی بنیاد پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کررکھی ہے، صارفین واپڈا سراپا احتجاج، صارفین نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق شہر سے ملحقہ علاقے کریم پورہ میں آئیسکو اربن سب ڈویژن کی ستم ظریفی جاری، شہر کے گنجان آباد علاقہ کریم پورہ میں روزانہ کی بنیاد پرعلی الصبح 6 بجے سے 7 بجے اور شام 6 بجے سے 7 بجے تک بجلی بندکر دی جاتی ہے۔اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان اوقات میں زیر تعلیم بچوں کو تیار کے سکولوں میں بھجوایا جاتا ہے جبکہ شام کے اوقات میں خواتین کھانا تیار کرنے میں مصروف ہوتی ہیں ان اوقات میں غیر اعلانیہ طور پر بجلی کی بندش کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، صارفین واپڈا نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

روزانہ کی بنیاد پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ
Please follow and like us: