جہلم میونسپل کارپوریشن کا شعبہ انکروچمنٹ غیر فعال

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم میونسپل کارپوریشن کا شعبہ انکروچمنٹ غیر فعال، اندرون شہر کے چوک چوراہوں گلی، محلوں میں مکینوں نے گھروں کے باہر کئی کئی فٹ پختہ سیڑھیاں تعمیر کر لیں۔ گلی محلوں کی سڑکیں سکڑ گئیں، شہری سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کے غیر فعال ہونے کیوجہ سے اندرون شہر کے گلی محلوں میں مکینوں نے گھروں کے باہرکئی کئی فٹ سیڑھیاں ریمپ، گٹر قائم کر کے سڑکوں کو کشادہ کرنے کی بجائے تنگ و تاریک گلیوں میں تبدیل کر دیاہے، جس کیوجہ سے جن سڑکوں پر سے گاڑیاں گزرتی تھیں وہاں سے موٹر سائیکلوں کا گزرنا بھی محال ہو چکا ہے، جبکہ نماز فجر اور نماز مغرب ادا کرنے والے معمر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ گلیوں میں قائم ہونے والے پختہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے شعبہ انکروچمنٹ کو متحرک کیا جائے اور گلی محلوں میں تعمیر ہونے والی غیر قانونی، سیڑھیاں، ریمپس اور گٹروں کے خاتمے کے احکامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں