کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چھٹہ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 19 اکتوبر 2020

ساہیوال (آصف ندیم )کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چھٹہ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ در پیش مشکلات کو کم کرنے اور محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تمام انتظامی صلاحتیں بروئے کار لا ئیں گے -وہ یہاں اپنے دفتر میں مختلف محکموں کے سربراہان سے بریفنگ لے رہے تھے -ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے خالد منظور،پرنسپل ڈی پی ایس بر گیڈیئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی،چیف میٹرو پولیٹن آفیسر چوہدری فرمائش علی، ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی اور ڈائریکٹر زراعت محمد فاروق نے انہیں اپنے اپنے محکموں اور اداروں کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی -کمشنر نادر چھٹہ نے افسران کو ہدایت کی کہ محکموں کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے تاکہ عوام کے مسائل فوری حل ہوں – انہوں نے چیف میٹروپولیٹن آفیسر کو شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے،عوامی شکایات فوری حل کرنے اور شہر کی بہتری میں عام آدمی کو شریک کرنے کی ضرورت پر زور دیا – کمشنر نادر چھٹہ نے ڈی جی پی ایچ اے خالد منظور کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور مزید سڑکوں کے کنارے گرین بیلٹس بنانے پر کام شروع کیا جائے اورپہلے سے موجود پارکوں میں صفائی کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں