انٹرنیشنل بارڈر کراس کرنے والے ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو اسمگلر مارے گئے

Spread the love

قصور
پاکستان رینجرز کی قصور منڈی عثمان والا میں بڑی کاروائی ،انٹرنیشنل بارڈر کراس کرنے والے ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو اسمگلر مارے گئے لاکھوں کی انڈین شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر منڈی عثمان والا ضلع قصور میں انڈین کی طرف سے پاکستان منڈی عثمان والا میں داخل ہونے والے اسمگلروں کو روکنا چاہا تو اسمگلروں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پاکستان رینجرز کے جوانوں سب انسپیکٹر غلام حسین اور سب انسپیکٹر شاہد حسین اور ان کی ٹیم نے جوابی فائرنگ کی جس کی بدولت دو اسمگلر مارے گئے جن کے قبضے سے لاکھوں روپیہ کی انڈین شراب کی 23 بوتلیں برآمد ہوئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں