حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے 700،000 سے زیادہ تصدیق شدہ واقعات ہوئے ہیں

Spread the love

: لندن (عارف چودھری )حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے 700،000 سے زیادہ تصدیق شدہ واقعات ہوئے ہیں اور 40،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
تاہم ان اعداد و شمار میں صرف وہی لوگ شامل ہیں جو کرونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے 28 دن کے اندر ہی فوت ہوگئے ہیں اور دیگر اقدامات سے معلوم ہوتا ہے کہ اموات کی تعداد زیادہ ہے۔ لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جارہی ہیں
لندن (عارف چودھری ) بینک آف انگلینڈ کے سربراہ اینڈریو بیلے نے کہا ہے کہ برطانیہ کو غیرمعمولی غیر یقینی اقتصادی صورت حال کا سامنا ہے۔ جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ کی معیشت 20 فیصد سکڑ گئی ہے، یہ کسی بھی بڑی ترقی یافتہ معیشت کی شرح میں سب سے زیادہ کمی ہے۔ انھوں نے یہ ریمارکس برطانیہ میں ایک دفعہ پھر کورونا وائرس کے حوالے سخت ترین پابندیوں کے نفاذ کے اعلان کے بعد دیئے ہیں۔ بیلے نے کہا کہ یہ خطرہ واضح ہے کہ معیشت کی ترقی توقع سے کم رہے گی۔ اتوار کو ایک آن لائن ایونٹ کے دوران انھوں نے کہا کہ انھیں تیسری سہہ ماہی کے اختتام پر گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 10 فیصد کمی کی توقع تھی۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے خطرات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور معیشت میں تنزلی کاعمل جاری رہنے کا خدشہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں