عوامی نیشنل پارٹی عوام کے حقوق کیلئے لڑ رہی ہے۔عبدالحسیب

Spread the love

اسفندیار ولی خان پشتون قوم کے رہبر ہے اور پارٹی کا اہم سرمایہ ہے۔سرگرم کارکن عوامی نیشنل پارٹی

چارسدہ(نمائدہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن عبدالحسیب نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور غریب عوام کے حقوق کیلئے لڑ رہی ہے جو قابل تعریف ہیں انہوں نے کہا کہ اسفندیار ولی خان پشتون قوم کے رہبر ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کا اہم سرمایہ ہے تحریک انصاف حکومت کی وجہ سے ملک میں روز بروز انتشار میں اضافہ ہو رہا ہے جو ملک و عوام کیلئے نقصان دہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک وعوام کو ایماندار اور فرض شناس سیاسی نمائندوں کی ضرورت ہے کیونکہ ایماندار عوامی نمائندوں کی وجہ سے ملک و قوم میں امن و امان قائم ہو سکتا ہے موجودہ حکومت جب سے اقتدار میں ائی ہے ملک و عوام تباہی کی طرف گامزان ہے جو ملک و قوم کیلئے ناسور ہے اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے تا کہ ملک و قوم ترقی کر سکے ریاست مدینہ بنانے والے حکمرانوں کی وجہ سے اج اسلامی ملک پاکستان بدنامی کا باعث بن گیا ہے اسلامی ملک میں اج کل جو بچوں کے زیادتی اور قتل کے واقعات شروع ہے اسکی ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت اور بے ضمیر سیاستدان ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات کے روکھ تھام کیلئے موثر اقدامات کرے تا کہ جنسی درندگی کے واقعات کا خاتمہ ہو سکے۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں