ہڑپہ روڑ پر تیز رفتار کی موٹر سائیکل کو ٹکر

Spread the love

{ساہیوال آصف ندیم۔۔۔ ہڑپہ روڑ پر تیز رفتار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 4 افراد جانبحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ تلمبہ پولیس اہلکاروں کی ٹیم ملزمان کی گرفتاری کے لئے کار میں جا رہی تھی کہ چاندنی چوک کے قریب حادثہ پیش آگیا۔

ہڑپہ روڑ پر چاندنی چوک کے قریب تیز رفتار کار موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے درخت سے جا ٹکرائ جس کے نتیجہ میں دو کار سوار ، ایک راہگیر اور ایک موٹر سائیکل سوار چار افراد جانبحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 نے امدادی کاروائ کرتے ہوئے تینوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا جہاں پر انکو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

Please follow and like us:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں