ساہیوال( آصف ندیم )محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کا اشہتاریوں اور عدالتی مفرور کے خلاف سخت کریک ڈاؤن۔ ڈائریکٹراینٹی کرپشن ساہیوال اشفاق الرحمان خان کی ہدایت پر مقدمہ نمبر 19/2020 اور 24/2020 تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال میں تفتیشی افسر غضنفر طفیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال اور رانا زاہد علی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن پاکپتن نے دوران تفتیش ملزم عثمان لاشاری، سابقہ ایکسین لوکل گورنمنٹ ساہیوال موجودہ پوسٹنگ میٹروپولیٹن آفیسر بہالوپور کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتار کر لیا تھا۔ جس نے 7.25 ملین روپے ٹھیکیدار آفتاب احمد کے ساتھ ساز باز ہو کر خردبرد کیے۔ ملزم عثمان لاشاری کو گرفتار کرنے کے بعد اس سے 28 لاکھ 27 ہزار 185 روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائے۔ اس کے بعد تفتیشی ٹیم نے ریڈ کر کے آفتاب احمد ٹھیکیدار کو تھانہ احمد یار کے علاقے سے گرفتار کر لیا جس کی تفشیش جاری ہے۔ ملزم آفتاب احمد ٹھیکیدار محکمہ پولیس کے متعدد مقدمات میں بھی اشتہاری تھا

محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کا اشہتاریوں اور عدالتی مفرور کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
Please follow and like us: