صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور انہیں ملازمت کی جگہ پر بہترین ماحول فراہم کئے بغیر ممکن نہیں

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 21 اکتوبر 2020

ساہیوال (آصف ندیم )صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور انہیں ملازمت کی جگہ پر بہترین ماحول فراہم کئے بغیر ممکن نہیں،صوبائی حکومت تمام محکموں میں کام کرنے والی خواتین کے نوزائدہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ڈے کیئر سنٹر قائم کر رہی ہے جس سے بچوں کی اچھی نگہداشت کے ساتھ ساتھ خواتین کے کام کرنے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہو گا – انہوں نے یہ بات گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ہسپتال اور ساہیوال میڈیکل کالج میں 2 ڈے کیئر سنٹرز کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جس میں لیڈی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے بچوں کی بہترین ماحول میں نگہداشت کی جا رہی ہے -صوبائی سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا،پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ قیوم ہسپتال ڈاکٹر فرقان حسین اور ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عبدالوحید،ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ سجیلہ نوید اور ڈائریکٹر فنانس میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد علیم بھی ان کے ہمراہ تھے -انہو ں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خواتین کی سہولت کے لئے ڈے کیئر سنٹرز ترجیحی بنیادوں پر بنائے جا رہے ہیں جن کے ایک سال تک اخراجات بھی محکمہ برداشت کرے گا -انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں اور اپنی تعلیم سے معاشرے کو فائدہ دیں -سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا نے بتایا کہ محکمہ اب تک صوبہ بھر میں 2سو سے زائد ڈے کیئر سنٹرز بنا چکا ہے اور جس ادارے میں بھی ایسے سنٹرز کی ضرورت ہو انہیں یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے قیوم ہسپتال اور میڈیکل کالج میں 2 ڈے کیئر سنٹرز قائم کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان سنٹرز کے قیام سے ڈاکٹرز کو در پیش مشکلات میں کمی آئی ہے اور ان کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوا ہے -انہوں نے بتایا کہ ان سنٹرز میں بچوں کے لئے کارٹون،ان ڈور گیمز اور دوسری تفریحی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تا کہ بہترین ماحول اور تربیت مل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں