گلگت (پ ر) میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم اور میونسپل مجسٹریٹ محمد عباس کا قصائیوں کے خلا کریک ڈاون جاری، KIU ایریا میں بغیر مہر گوشت کے فروخت پر قصائی کو جیل کی سزا دکان سیل کردیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایڈ منسٹریٹر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر قراقرم یونیورسٹی سائٹ پر بغیر مہر گوشت کے فروخت پر دو قصائیوں کو گرفتار کرکے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی عدالت پیش کردیا گیا جہاں بغیر مہر گوشت کے فروخت کرنے کے اعتراف پر گوشت کو ضبط، دکان کو سیل اور قصائیوں کو جیل کی سز ا سنادی گئی، یاد رہے میونسپل حدود میں میٹ انسپکٹر کے اجازت اور مہر کے بغیر گوشت کے فروخت پر پابندی عائد ہے ڈاکٹر مشتاق نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر قانونی اقدامات کے مرتکب افراد کی نشاندہی کریں تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے، عوامی حلقوں نے میٹ انسپکٹر اور میونسپل مجسٹریٹ کی کاروائی کو سراہاتے ہوئے روزانہ کی بنیادوں پر جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔
