ساہیوال کے شہریوں کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہم ان کی ترجیحات میں شامل ہیں

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 23 اکتوبر 2020

ساہیوال (آصف ندیم )کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ ساہیوال کے شہریوں کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہم ان کی ترجیحات میں شامل ہیں جن کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں – میٹروپولیٹن کارپوریشن میں افرادی کمی دور کی جا رہی ہے تاکہ صفائی کا نظام مزید بہتر ہو – ایشیائی ترقیاتی بنک کے مالی تعاون سے شہر میں سیوریج، صفائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر 11ارب18کروڑ روپے کی لاگت سے کام کا آغاز کیا جا رہاہے -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں منصوبے کی بریفنگ میں کہی جس میں ڈپٹی کمشنر بابر بشیر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قاری خالد نذیر،چیف میٹرو پولیٹن آفیسر فرمائش علی خان اور منصوبے کے ریذیڈنٹ انچارج عمیر علی نے بھی شرکت کی -کمشنر نے شہر کی عمومی صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور بلدیہ افسران کو ہدایت کی کہ ہر گلی محلے میں کوڑا کرکٹ روزانہ اٹھانے کو یقینی بنائیں -انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شہر کی صفائی میں بلدیہ عملے کے ساتھ تعاون کریں -اجلاس میں بتایا گیا کہ 15کروڑ 40لاکھ روپے کی لاگت سے شہر کے 3بڑے پارکوں فرید ٹاؤن پارک،فتح شیر پارک اور چمن زار پارک کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اور 44فیصد کام مکمل کیا جا چکاہے جسے 3ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا -اس کے علاوہ 26کروڑ 80لاکھ روپے کی رقم سے فتح شیر روڈ اور 2ذیل سڑکوں کی تعمیر نو بھی جلد شروع ہو جائے گی -کمشنر نے کام کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات تا دیر عوام کو حاصل رہیں -انہوں نے ہدایت کی کہ سٹی پیکج کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں کو آپریشنل رکھنے کے لئے 5سال تک متعلقہ کنٹریکٹر کوذمہ داری دی جائے تا کہ بعد میں بلدیہ عملے بہتر طریقے سے انہیں چلا سکے -اجلاس میں سالڈ ویسٹ ٹریمنٹ پلانٹ پر جاری کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا اور کمشنر نادر چٹھہ نے اسے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں