حکومت وقت عوام کے مسائل و مشکلات کو بروقت حل کریں۔عینی خان

Spread the love

عوام کی خدمت حکومت وقت کی اہم ذمہ داری بنتی ہے۔معروف ماڈل و گلوکارہ

یورپ(چیف اکرام الدین) خیبر پختون خواہ کے معروف و مقبول ماڈل و گلوکارہ عینی خان نے کہا کہ حکومت وقت عوام کے مسائل و مشکلات کو بروقت حل کریں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت حکومت وقت کی اہم ذمہ داری بنتی ہے بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا جو عوام کے ساتھ کسی ظلم و زیادتی سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ عوام کو بے روزگاری اور مہنگائی سے نجات مل سکے معروف و مقبول ماڈل و گلوکارہ عینی خان نے کہا کہ صوبائی و مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام کو ریلیف و تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ عوام کو انکے بنیادی حقوق مل سکے انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت سے بھی پرزور مطالبہ ہے کہ فنکاروں کو درپیش مسائل کی حل کیلئے بھی اہم اقدامات کریں تا کہ فنکاروں کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر فنکار برادری بھی کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے اور حکومت وقت کی مدد کی منتظر ہے حکومت ان فنکاروں کے ساتھ مالی تعاون کریں تا ان متاثر فنکاروں کے مسائل میں اضافے کی بجائے کمی اسکے فنکار برادری ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہے انکی بھرپور تعاون اور انکے ساتھ مدد ہونے چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں