اللہ تبارک و تعالی شہداء کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔معروف نوجوان سنگر
یورپ(چیف اکرام الدین) خیبر پختون خواہ چارسدہ سے تعلق رکھنے والی معروف و مقبول نوجوان سنگر اسامہ سخی نے کہا کہ پشاور دارالعوام زبیریہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر خیبر پختون خواہ میں کاروائی تیز کی دی دھماکے میں 20 طالب علم جاں بحق جبکے 70 سے زیادہ طالب علم زخمی ہو گئے جو افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہم سب کے دشمن ہے بے گناہ جانوں کے ضائع پر اظہار افسوس کرتے ہیں معروف و مقبول نوجوان سنگر اسامہ سخی نے کہا کہ دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر اپنے عزائم و مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی دھماکے میں شہد طالب علموں کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اللہ تعالی زخمی طالب علموں کو جلد صحت کاملہ نصیب فرمائے انہوں نے کہا کہ دوکھ اور غم کی اس گھڑی میں جاں بحق طالب علموں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تعالی معفرت نصیب فرمائے۔آمین