ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی 27 اکتوبر کو بلیک ڈے اور کشمیر ی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا

Spread the love

گلگت (پ ر) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی 27 اکتوبر کو بلیک ڈے اور کشمیر ی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا گیا، شہر میں کشمیر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خیرمقدمی بینرز آویزاں کئے گئے بالخصوص تحصیل آفس سمیت دیگر سرکاری دفاتر میں بھی بھارت کے خلاف اور کشمیر ی عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے بینرز اور پینا فیلکس آویزاں کئے گئے، بھارتی تسلط، بے گناہ کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی، مقبوضہ وادی میں طویل کرفیو کے خلاف سول سوسائیٹی نے مزمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے اور زمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے میڈیا کیلئے جاری بیان میں کشمیر مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے جانب سے ظلم و بربریت کا شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے فوری انصاف کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ گلگت کے عوام اپنے کشمیر ی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کرتے ہیں انہوں نے 27 اکتوبر کو یوم سیاں کے موقع پر کشمیری عوام پر بھارتی حکومت اور فوج کی جانب سے ظلم و جبر، طویل کرفیواورانسانی حقوق کی پامالی پر شدید مزمت کرتے ہوئے کشمیر سے انڈین فوجوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کشمیر کو دنیا کو فلش پوائنٹ بنانے پر خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں