ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر نے کہا ہے کہ رواں ماہ انسداد پولیو مہم میں 191068بچوں کے ہدف کومکمل کیا گیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر نے کہا ہے کہ رواں ماہ انسداد پولیو مہم میں 191068بچوں کے ہدف کومکمل کیا گیا،اس مہم کے تحت 6ماہ سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کوکورونا کی احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس مہم کے دوران محکمہ صحت سمیت دیگر ضلعی اداروں کا مکمل تعاون حاصل رہا اور مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مکمل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس مہم میں خانہ بدوش آبادیوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اورسول سوسائٹی کو قومی خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہوگا ۔رواں مہم میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھا گیا جبکہ آج کے روز بھی پولیو کی فالو اپ مہم جاری ہے۔ ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ بزدار حکومت کی طرف سے جو سفارشات آئی ہیں ان پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں