لندن ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ کراچی کے مسائل کراچی میں بسنے والے ہی حل کریں گے ہمیں اب وفاقی حکومت اور سندھ حکومت سے کوئی امید نہیں ۔کراچی پورے پاکستان کو پالتا ہے مگر کراچی کو اور کراچی میں بسنے والے کم وبیش تین کڑوڑ شہریوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ۔اب وقت آگیا ہے ۔پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی پارٹنر شپ کو توڑتے ہوئے ,سندھ اور وفاقی حکومت کو بھی پیغام دیا جائے ہمیں خیرات نہیں ہمیں ہمارا حق دیا جائے اور 8 نومبر کو تمام سیاسی مصلحتوں سے پاک ہو کر کراچی کے تمام شہری,مانیں, بہنیں, بیٹیاں, بچے,بوڑھے, جوان,چاہیے طالبعلم ہو یا استاد,مزدور ہویا صنعت کار خواہ کسی بھی شعبہ سے تعلق ہو ۔اپنے حقوق کے حصول کیلئے نکلنا ہوگا ۔پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین سید مصطفی کمال نے ہی اپنے دور حکومت میں اس شہر کراچی کو بنایا تھا ۔ پلوں کا جال بچھایا تھا ,کراچی کا ماسٹر پلان بنایا تھا، نکاسی آب اور فراہمی آب کی نیی پایپ لایینوں کا جال بچھا یا تھا ۔ کراچی کا کچرہ اٹھانے کا نظام بنایا تھا, کراچی کے روڈوں کی صفائی کےلئے جدید گاڑیوں درآمد کی تھیں, اور سب سے بڑھ کر کراچی کے شہریوں کی بلاتفریق خدمت کی تھی اور آج بھی اسی جذبہ سے نا صرف کراچی بلکہ پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں- مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعد میں آنے والے حکمرانوں نے مصطفی کمال کی لیگیسی کو جاری نہیں رکھا جس کی وجہ سے کراچی گندی کا ڈھیر بن چکا ہے۔ کراچی کا پانی چوری کر کے ٹنکرز مافیا کے ذریعے کراچی کی عوام کو بیچا جانے لگا ۔حالیہ بارشوں کی وجہ سے پورا کراچی تالاب کا منظر پیش کرتا رہا اور وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کراچی پیکیج کے نام پر کراچی کے شہریوں کے زخموں پر نمک چھرکتی رہی اور پی ڈی ایم میں شامل سندھ حکومت اور بقیہ دس جماعتوں کو کراچی کی عوام کےلئے دو میٹھے بول بھی میسر نہیں آے۔اب وقت آگیا ہے ہمیں امدادی پیکیج نہیں بلکہ کراچی کے شہریوں کو اس کا حق دیا جائے ۔کراچی منی پاکستان ہے جس میں چاروں صوبوں, گلگت بلتستان اور کشمیر کی عوام بستی ہے اب کراچی کے شہریوں میں کوئی لسانی, فرقہ ورانہ تقسیم نہیں کیونکہ پاک سرزمین پارٹی نے تمام پاکستانیوں کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔مرزا فیصل محمود نے کراچی کی عوام سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا 8 نومبر کو مزار قائد کے سامنے تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم قائد کے پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے اور اس کی ابتدا ہم کراچی سے کریں گے اور کراچی کے بیٹے مصطفیٰ کمال کی قیادت میں کراچی( منی پاکستان ) کو ایک عظیم مثالی اور فلاحی شہر بنائیں گے۔
