مریم ٹرسٹ کے بانی انعام اللہ سحری کی زوجہ محترمہ جو کہ رضائے الہی سے وفات پا گئی تھیں ان کی نماز جنازہ آج ادا کر دی گئی

Spread the love

اظہار افسوس ( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر ) مانچسٹر کی مشہور و معروف سماجی شخصیت ، سابق بیوروکریٹ اور مریم ٹرسٹ کے بانی انعام اللہ سحری کی زوجہ محترمہ جو کہ رضائے الہی سے وفات پا گئی تھیں ان کی نماز جنازہ آج ادا کر دی گئی ۔ بیگم سحری کی موت بلا شبہ اہل خانہ کی زندگی میں بہت بڑا خلا ہے اور اس خلا کو ئی بھی پر نہیں کر سکتا ۔ اردو گلوبل نیٹ ورک کی پوری ٹیم سحری صاحب کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور مرحومہ کی مغفرت اور بخشش کے لئے دعا گو ہے ۔ اور دعا گو ہے کہ رب العزت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں