رحمت اللعلمین، محبوب رب آلعلمین نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر آستانہ عالیہ نقشبندیہ قادریہ آدم کے شریف پر عظیم الشان جشن کا اہتمام

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) رحمت اللعلمین، محبوب رب آلعلمین نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر آستانہ عالیہ نقشبندیہ قادریہ آدم کے شریف پر عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا.محفل میلاد میں نعت خوانوں نے سرور عالم صلعم سے اظہار عقیدت کے لئے نذرانہ عقیدت پیش کیا. بعد ازاں شہنشاہ زماں،زینت الاولیاء رہبر طریقت حضرت قاری محمد مقصود افضل مد ظلہ اور آستانہ عالیہ ہری پور ہزارہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ غلام مصطفے کی زیر قیادت عظیم الشان جلوس نکالا گیا جس میں ہری پور، چکوال،گجرات،حافظآباد، گوجرانوالہ،لاھور، سیالکوٹ،وزیرآباد، سمبڑیال،ڈسکہ ،بدو ملہی،گوجرہ ،آدم کے شریف سمیت مختلف علاقوں کے ھزاروں یاراں طریقت نے والہانہ انداز میں شرکت کی.جلوس اپنے روائتی راستوں سے ھوتا ھوا واپس آستانہ عالیہ پر اختتام پذیر حوا جہاں درود و سلام کے بعد خصوصی دعا ھوئی اور حاضرین میں تبرک تقسیم کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں