موٹر وے پٹرولنگ پولیس نے مویشی چور گینگ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) موٹر وے پٹرولنگ پولیس نے مویشی چور گینگ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا. مسروقہ مویشی ،موبائیل اور نقدی قبضہ میں لے لی. تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کے سب انسپکٹر مسکین حسین نے گشت ڈیوٹی کے دوران وزیرآباد بائی پاس پر خسڑے چوک کے قریب ایک مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو گاڑی میں چوری شدہ مویشی دو عدد گائے اور ایک بھینس کا بچہ لیکر جا رھے تھے . موٹر وے پولیس نے دوران تلاشی 77 ھزار روپے سے زیادہ کی رقم موبائیل فون اور شناختی کارڑ برآمد کر لئے. LEH 9280 نمبر کی سوزوکی پک اپ کو ڑرائیور اقبال ساکن خانوں ڑوگراں تحصیل ڑسکہ چلا رھا تھا جبکہ شریک ملزمان میں ارشد سکنہ گجرات اور طارق وغیرہ شامل ھیں. پولیس تھانہ صدر وزیرآباد نے ملزمان اور مال کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں