:ساہیوال آصف ندیم
فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تاجر برادری اور رکشہ یونین نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کی قیادت مرزاعامرشہزاد ودیگر نے کی
فرانس کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تاجر برادری اور رکشہ یونین نے صدر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرین نے بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحریریں آویزاں تھیں احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کو فرانس کے ساتھ سفارتی ، تجارتی تعلقات کا بائیکاٹ کرنا چاہئے کیونکہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم کہ شان میں گستاخی کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے