پاکپتن کے گائوں بھیلہ میں 32 سالہ خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم پاکپتن کے گائوں بھیلہ میں 32 سالہ خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد قتل،ملزمان نے مقتولہ کی لاش گھر میں چھپا دی،پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کرلیا،،آئی جی پنجاب کا واقعہ کا نوٹس،آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی گئی
گائوں بھیلہ کی رہائشی 32 سالہ سلمٰی بی بی کو خاتون ملزمہ حفیظاں بی بی بہانے سے گھر سے لے گئی جہاں ملزمہ کے دیگر تین ساتھیوں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد ملزمان نے خاتون کا گلہ دبا کر قتل کیا اور لاش کو گھر میں چھپا دیا۔صدر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی۔۔آئی جی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں