وزیرآباد (نامہ نگار ) نجی عمارتوں پر جہازی سائز کے غیر قانونی بل بورڈ شہریوں کے لیے وبال جان ھیں. سول انتظامیہ غافل بن کر کسی جانکاہ حادثے کی منتظر ھے. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں بل بورڈز پر پابندی لگا رکھی ھے مگر وزیرآباد شہر اس ضمن میں علاقہ غیر کا روپ دھار چکا ھے جہاں ھر طرف لا قانونیت عروج پر ھے. جی ٹی روڈ،سیالکوٹ روڈ اور شہر کے رہائشی علاقوں میں نجی عمارتوں پر نصب جہازی سائز کے بل بورڈ قانون اور سول انتظامیہ کا منہ چڑا رھے ھیں.اسٹنٹ کمشنر آفس اور بلدیہ کے سامنے نصب بل بورڈز انتظامی افسران اور بلدیہ حکام کی دانستہ چشم پوشی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت اور بلدیہ کے ذمہ داران کی جیبیں گرم کرنےکا سبب بنے ھوئے ھیں. رہائشی علاقوں اور نجی عمارتوں پر نصب بورڈ گرنے سے کوئی بھی خطرناک حادثہ رونما ھونے سے عوامی جانوں کے ضیاع کا خطرہ ھر وقت موجود ھے.شہری اور سماجی حلقوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ھےکہ شہریوں کے لیے موت کا سایہ بننے والے غیر قانونی بل بورڈز کو فی الفور بٹانے کے لئے ھنگامی آپریشن کیا جائے اور لا قانونیت سے دانستہ چشم پوشی برتنے والے افسران اور بلدیاتی حکام کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے.
