جہلم سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں گزشتہ روز سے نئے اوقات کار نافذ ہوگئے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں گزشتہ روز سے نئے اوقات کار نافذ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت صوبہ بھر کی سول اور سیشن عدالتوں میں گزشتہ روز سے جمعرات اور ہفتہ کے روز عدالتی اوقات کار صبح 9 بجے سے سہ پہر 4بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روزصبح9سے دن1 بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔ماتحت عدالتوں میں پیرسے جمعرات اورہفتہ کو1سے ڈیڑھ بجے تک کھانے اورنماز کا وقفہ ہوگا۔چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کی نقول جہلم سمیت صوبہ بھر کی تمام سیشن عدالتوں کے سیشن ججز متعلقہ اداروں کوبھجوا دی گئی ہیں۔جہلم سمیت صوبہ بھرکی ماتحت عدالتوں میں وکلا ء بغیر گاؤ ن پہنے کیسز کی پیروی کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں