جوڈیشل کمپلیکس وزیرآباد میں مسلم ھینڈز انٹر نیشنل کی جانب سے 10 لاکھ روپے مالیت سے نصب کردہ واٹر فلٹریشن پلانٹ نے کام شروع کر دیا

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف )جوڈیشل کمپلیکس وزیرآباد میں مسلم ھینڈز انٹر نیشنل کی جانب سے 10 لاکھ روپے مالیت سے نصب کردہ واٹر فلٹریشن پلانٹ نے کام شروع کر دیا ھے. مسلم ھینڈز کے ایریا مینجر رانا عمر فاروق اور پراجیکٹ انچارج گلریز سعید نے بتایا کہ مسلم ھینڈز وزیرآباد ایریا آفس کی زیر نگرانی گوجرنوالہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار سال کے دوران 8 واٹر فلٹریشن پلانٹ اور 2300 ھینڈ پمپ لگائے گئے ھیں جبکہ ایک ھزار ھینڈ پمپس کی تنصیب پر کام جاری ھے. انہوں نے بتایا کہ دیہاتی عوام میں صحت و صفائی کے بارے میں شعور کی بیداری کے لئے 138 تربیتی سیشن کئے گئے ھیں اور دیہی سطح پر رضاکاروں پر مشتمل 28 تنظیمیں تشکیل دی گئی ھیں اور خدمت و تربیت یہ عمل جاری ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں