ظلم کی انتہا۔ چند ماہ قبل سبزی منڈی چیچہ وطنی سے دو رکشے چوری ہوئے

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم…چیچہ وطنی۔
ظلم کی انتہا۔ چند ماہ قبل سبزی منڈی چیچہ وطنی سے دو رکشے چوری ہوئے۔
جن میں سے ایک رکشہ چوری کے کچھ دن بعد مالک نے پہچان کر پکڑلیا۔ اور موقع پر ڈرائیور کو بھی پکڑ کر تھانہ سٹی پولیس کے حوالہ کر دیا۔ پکڑا جانے والا شخص بشیر لنگڑا چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
تھانہ سٹی پولیس نے چور کے باقی ساتھیوں کی شخصی ضمانت پر بشیر لنگڑے کو اس شرط پر چھوڑ دیا کہ وہ اصل چور کو پکڑوائے گا۔ تقریبا تین ماہ گذرنے کے باوجود بشیر لنگڑا دوبارہ پیش نہیں ہوا۔ آج 47/12 ایل کے متاثرہ شخص مدثر کے بھائی رمضان نے بشیر لنگڑے کو 50 والے پل کے قریب دیکھا تو نزدیکی تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کو اطلاع دی۔ ملزم کو شک گذرا کہ رمضان میری ریکی کر رہا ہے۔ تو بشیر لنگڑے نے اپنے ساتھیوں کو بلا کر رمضان پر حملہ کر دیا۔ جس سے رمضان کا سر پھٹ گیا اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس تھانہ بنگلہ اوکانوالہ موقع پر پہنچی تو ملزمان موقع پر موجود تھے۔ لیکن پولیس نے کوئی ملزم گرفتار نہ کیا۔
مدثر کے رکشہ چوری ہونے کی ایف آئی آر تین ماہ ہونے کے باوجود ابھی تک درج نہ ہوسکی۔
غریب سبزی فروش مدثر نے آر پی او ساہیوال۔ ڈی پی او ساہیوال اور ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی ایف آئی آر درج کی جائے اور رکشہ چوری کرنے والے ملزم بشیر لنگڑے کو گرفتار کر کے اس سے رکشہ برآمد کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں