چیچہ وطنی آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے زیر اہتمام فرانسیسی صدر کی جانب توہین آمیز گستاخانہ خاکوں کےخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

Spread the love

ساہیوال آصف ندیمچیچہ وطنی: ریلی کے شرکاء نے مزمتی پلے کارڈز اور پینا فلیکسز اُٹھا رکھے تھے۔ جن پر فرانسیسی صدر کے خلاف نعرہ درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے فرانسیسی صدر کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورغم وغصے کا اظہار کیا۔
ریلی کی قیادت صوبائی صدر پنجاب حسن خلیل چیمہ نے کی۔ریلی سب آفس آل پاکستان میڈیا کونسل سے شروع ہو کر شہر والا پُل، اوکانوالہ روڈاور مین بازار سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی ارشد فاروقی گجر اور حسن خلیل چیمہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ فرانسیسی صدر کی گستاخی سے پوری عالم اسلام کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ اور فرانسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔
ریلی میں سابق یوسی چیئرمین رانا ابو بکر منج،صدر بار ایسوسی ایشن چیچہ وطنی چوہدری اشفاق ولی ایڈووکیٹ، صوبائی چیئرمین پنجاب افتخار احمد وڑائچ ، ڈویژنل صدر ساہیوال عبدالرؤف چوہدری ،صدر غازی آباد پریس کلب جاوید بٹ، تحصیل صدر وحید منہاس، تحصیل جنرل سیکرٹری عمران شاہ، تحصیل پریس سیکرٹری محمد شعیب خالد انصاری، سرپرست ملک ندیم، تحصیل چیئرمین محمد شفیق عابد، سرپرست اعلیٰ رانا مقصود شاکر، تحصیل نائب صدر مقصود مغل،جوائنٹ سیکرٹری ڈویژن ساہیوال یونس شہبازی، ملک لطیف گوشی،عوامی نیوز عقیل راجپوت سمیت صحافیوں ، وکلاء اورسول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں