حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت ازدفتر ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت
گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ اشیاء خوردہ نوش کے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلا ف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی نظر ثانی شدہ اشیاء خوردہ نوش کے قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے میونسپل انسپکشن ٹیم روزانہ کاروائیا ں کرکے رپورٹ دیں، پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی ناقابل معافی جرم ہے یہ باتیں انہوں نے جمعہ کے روز اشیاء خوردہ نوش اور سویٹس (مٹھائیوں) کیلئے نئے نرخ نامہ کی منظوری دینے کے بعد میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، بعدازں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و ایڈ منسٹڑیٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے سویٹس (مٹھائی) اور منتھو کے نئے ریٹس جاری کردیئے، مشہور کاشغری ڈش منتھو سپیشل گوشت والے 120 روپے درجن، مکس مٹھائی 350 روپے فی کلو، سپیشل مٹھائی، رس گولے،گلاب جامن 380 روپے کلو جلیبی 260 روپے کلو دستیاب ہوگی نیا نرخ نامہ جاری کردیا، اطلاق آج سے ہی ہوگا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے جمعہ کے روز اسسٹنٹ سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملوک کے سفارشات اور تفصیلی سروے رپورٹ کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے مٹھائی (سویٹس فیکٹری مالکان) کیلئے نیا نرخ نامہ جاری کردیا، جس پر آج جمعہ کے روز سے اطلاق کردیا گیا ہے، تمام سویٹس دکاندار نئے نرخنامے کو دکان کے نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کے پابند ہونگے خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی، نمک پارے 250 روپے فی کلو، شکر پارے 260 روپے، سموسہ آلو بڑا والا 15 روپے فی عدد، سموسہ آلو والا درمیانہ 10 روپے کلچہ نمکین چھوٹا، فی درجن 60 روپے، کلچہ نمکین بڑا 120 روپے درجن اور چائے 20 روپے کپ ملے گی ترجمان پرائس کنٹرول کمیٹی نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری نرخنامے سے زائد وصولیوں پر شکایات براہ راست الفا کنٹرول شکایات سیل تحصیل آفس نمبر 05811-920724 پر درج کرائیں تاکہ فوری کاروائی کرتے ہوئے گرانفروشی کو روکا جاسکے، جان بوجھ کر سویٹس مالکان کے جانب سے خلاف ورزی کی شکایات پر دکانیں سیل کردی جائے گی۔