سابق وزیراعظم نواز شریف لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے جہاں انہوں نے دل کا معائنہ کروایا۔

Spread the love

لندن(عارف چودھری)

لندن کے یونیورسٹی اسپتال میں نواز شریف کے دل کا معائنہ
اسپتال میں طبی معائنے کےلیے آمدکے موقع پر نوازشریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور صاحبزادے حسین نواز بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہےکہ اسپتال میں نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیاگیا ہے اور جلد ہی وہ دوبارہ اسپتال جائیں گے۔

ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا مزید طبی معائنہ اور مشاورت بھی شیڈول ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف طبی بنیادوں پر ضمانت ملنے کے بعدگذشتہ سال 19 نومبر سے لندن میں موجود ہیں اور وقتاً فوقتاً وہ معائنے کے لیے اسپتال جاتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں